Share the Love
کراچی: اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے فلسطین کے بجائے ان کے گانے اور لباس پر تنقیدی تبصرہ کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔
ڈراما سیریل ’’عہد وفا‘‘ اور ’’تانا بانا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں گلوکاری میں قدم رکھا ہے۔ عید کے تیسرے روز گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کے ساتھ ان کا پہلا گانا ’’بدنامیاں‘‘ ریلیز ہوا ہے۔ جسے یوٹیوب پر محض تین دن میں تقریباً 1 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔
تاہم جہاں لوگ گانے کی تعریف کررہے ہیں وہیں لوگ گانے میں علیزے شاہ کے لباس پر بھی تنقید کررہے ہیں یہاں تک کہ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز علیزے شاہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔ لوگوں کو گانے میں علیزے شاہ کا مختصر لباس بالکل پسند نہیں آیا تھا۔ اور انہوں نے جہاں علیزے کے مختصر لباس پر تنقید کی وہیں ان پر بے تحاشہ میمز بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔
تاہم اب علیزے شاہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر خود پر تنقید کرنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں نے تمام میمز اور تنقید دیکھی ہے۔ بہرحال حقیقت یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے اور اس وقت پاکستان میں فلسطین کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے ایک معمولی موضوع زیر بحث ہے۔ کیا ہوگیا ہے ہمارے لوگوں کو؟
KARACHI: Actress and singer Aliza Shah has responded to critics of her songs and dress instead of Palestine.
Actress Alize Shah, who showed the essence of acting in drama serials "Ahad Wafa" and "Tana Bana", has recently stepped into singing. On the third day of Eid, his first song "Badnaamiyan" has been released with singer and music composer Sahir Ali Baga. Which has been viewed nearly 1 million times on YouTube in just three days.
However, while people are praising the song, people are also criticizing Alizee Shah's dress in the song. Even Alizee Shah's name was trending on the microblogging site Twitter yesterday. People did not like Aliza Shah's short dress in the song at all. And while he criticized Aliza's short dress, the memes on her also went viral on social media.
However, now Alize Shah has responded to his critics. "I have seen all the memes and criticisms," he said on Instagram, expressing outrage at his critics. However, the fact is that the most important issue for Pakistan at the moment is Palestine and instead of raising a voice for Palestine in Pakistan, a minor issue is under discussion. What has happened to our people?