https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


کراچی: اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ میں مسلمان نہیں ہوں لیکن میں نے کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں بلکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پاکستانی ثقافت کے مطابق لباس زیب تن کروں۔

اداکارہ سنیتا مارشل کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور تہذیب یافتہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کرسچن مذہب سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک مسلم اداکارحسن احمد سے شادی کی تھی اور 12 سال گزرنے کے بعد بھی ان کا شمار شوبز کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔


سنیتا مارشل نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں سوشل میڈیا پر فالوورز کی دوڑ اور پاکستانی کلچر کے بارے میں بات کی۔ سنیتا مارشل نے کہا آج کل ہمارے یہاں ایک ریس لگی ہوئی ہے کہ کس اداکار کے انسٹاگرام پر فالوورز کتنے زیادہ ہیں اور اس ریس نے بہت سے لوگوں کومتاثر کیا ہے۔ خاصل طور پر اس انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکار  سوشل میڈیا فالوورز بڑھانے کے چکر میں اکثر اپنی حدود سے تجاوز کرجاتے ہیں۔جب کہ حقیقت میں وہ ایسے بالکل نہیں ہوتے جیسا وہ سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں۔

سنیتا مارشل نے کہا آپ پاکستان میں رہتے ہیں جو ایک مسلم ملک ہے، اگرچہ میں  مسلمان نہیں ہوں لیکن مجھے پاکستان کی ثقافت اور کلچر کے بارے میں معلوم ہے لہذا مجھے اس طرح کا لباس پہننا بالکل پسند نہیں جو پاکستانی کلچر سے مطابقت نہیں رکھتا۔ مجھے مختصر لباس پہننا بالکل پسند نہیں جس میں آپ کا جسم نظر آرہا ہو۔

سنیتا مارشل نے کہا جب میں نے ماڈلنگ شروع کی اس وقت فیشن شوز کے دوران کبھی کبھی ماڈلز کو مختصر لباس پہننے کے لیے کہاجاتا تھا لیکن میں ہمیشہ منع کردیتی تھی کیونکہ مجھے مختصر لباس پہننا پسند نہیں ہے اور میں کہتی تھی آپ کو مجھے شو میں لینا ہے تو لیں ورنہ نہ لیں لیکن میں مختصر لباس نہیں پہنوں گی اور نہ ہی اپنی حدود سے تجاوز کروں گی۔

سنیتا مارشل نے بتایا کہ اب جو لڑکیاں ماڈلنگ کے شعبے میں آرہی ہیں وہ ’’نا‘‘ کہتے ہوئے ڈرتی ہیں اور کہتی ہیں اگر ہم نے مختصر لباس پہننے سے منع کیا تو ہمیں شو سے نکال دیا جائے گا تو میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ کو اپنے اندر اتنی خوداعتمادی پیدا کرنی ہوگی کہ آپ سامنے والے کو ’’نا‘‘ کہہ سکیں۔

سنیتا مارشل نے شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے نامناسب مطالبات) پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ اس قسم کا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا کیونکہ میں شروع سے بہت لیے دئیے رہنے والی لڑکی ہوں، میں زیادہ بات نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی فضول حرکت کرتی ہوں لہذا میرے رویے سے سامنے والے کو اندازہ ہوجاتا تھا کہ یہ اپنے کام سے کام رکھنے والی لڑکی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ میرے ساتھ کبھی اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

 

Karachi: Actress and model Sunita Marshall has said that she is not a Muslim but she never prefers to wear short dress but she tries to dress according to Pakistani culture.

Actress Sunita Marshall is one of the most beautiful and cultured actresses in the Pakistan showbiz industry. Christian actress Sunita Marshall was married to a Muslim actor Hassan Ahmed and even after 12 years, they are still one of the happiest showbiz couples.


In an interview, Sunita Marshall talked about the race of followers on social media in Pakistan and Pakistani culture. Sunita Marshall said that nowadays we have a race to see which actor has the most followers on Instagram and this race has affected many people. In particular, newcomers to the industry often go to great lengths to increase their social media followers, when in fact they are not exactly what they appear to be on social media.

Sunita Marshall said that you live in Pakistan which is a Muslim country, although I am not a Muslim but I know about the culture and culture of Pakistan so I don't like to wear clothes that are not compatible with Pakistani culture. I don't like wearing shorts that show off your body.

"When I started modeling, models were sometimes asked to wear shorts during fashion shows, but I always forbade it because I don't like to wear shorts and I told you to show me on the show," said Sunita Marshall. If you want to take it, take it, otherwise don't take it, but I will not wear short clothes or exceed my limits.

Sunita Marshall said that now the girls who are entering the field of modeling are afraid to say "no" and say that if we forbid them to wear short dresses, we will be removed from the show, I tell them. That you have to build so much self-confidence that you can say "no" to the person in front of you.

Speaking on the casting couch (unreasonable demands for work) in the showbiz industry, Sunita Marshall said, "I've never had an incident like this because I've been a girl from the beginning, I don't talk much and I don't talk much." I do nonsense, so my behavior made the person in front of me realize that this is a girl who is busy with her work. Maybe that is why such an incident has never happened to me.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.