https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


لاہور: پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدرعلی اور عمید آصف کو بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیا گیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے لیے بنائے گئے بائیو سیکیور پروٹوکولزکی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں، حیدرعلی اور عمید آصف کو معطل کردیا گیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو آج ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف ببل کے باہر موجود افراد سے ملاقات کی بلکہ وہ ان افراد سے مقررہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہے جب کہ دونوں کھلاڑیوں نے لیگ کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا ہے۔
بدھ کے روز پیش آنے والے اس واقعہ پر ٹورنامنٹ کے کوویڈ 19 منیجمنٹ پینل نے دونوں کھلاڑیوں کی معطلی سے متعلق فیصلہ جمعرات کو کیا۔ اس پینل میں بیرسٹر سلمان نصیر (پی سی بی ، چیف آپریٹنگ آفیسر) اور بابرحامد (ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی اور سربراہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6) شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد یہ دونوں کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کسی دوسرے  رکن سے نہیں ملے اور اب یہ دونوں کرکٹرز آئسولیشن روم میں جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں، بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ صہیب مقصود اب دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں حیدرعلی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

صہیب مقصود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے 11 میچز میں اب تک 363 رنز بناچکے ہیں۔ اس دوران ان کے رنز بنانے کی اوسط 40.33 اور اسٹرائیک 153کے قریب رہا۔ صہیب مقصود اس سے قبل 26 ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے آخری مرتبہ 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

 

LAHORE: Peshawar Zalmi players Haider Ali and Ameed Asif have been suspended for violating biosecure protocols.

Two players of Peshawar Zalmi, Haider Ali and Ameed Asif have been suspended for violating the biosecure protocols made for HBL Pakistan Super League 6. Both players will not be allowed to participate in the final of today's event.

Both players not only met people outside the bubble but also failed to maintain a certain social distance from them, while both players admitted to violating the league's established protocols.
Following the incident on Wednesday, the tournament's Coveid 19 management panel decided on Thursday to suspend both players. The panel includes Barrister Salman Naseer (PCB, Chief Operating Officer) and Babar Hamid (Director Commercial PCB and Head HBLPSL6). After the incident, the two cricketers did not meet any other member of their squad and now the two cricketers have gone to the isolation room.

In addition, Haider Ali has been ruled out of the national cricket team's tour of England and the West Indies for violating the biosecure bubble. Chief selector Muhammad Waseem, in consultation with captain Babar Azam and head coach Misbah-ul-Haq, has included Sohaib Maqsood in the squad to replace Haider Ali. Sohaib Maqsood will now be part of the national squad to replace Haider Ali in the tour of England and the West Indies.

Sohaib Maqsood has scored 363 runs in 11 matches of HBL Pakistan Super League 6 so far. During this time, his run-scoring average was 40.33 and strike was close to 153. Sohaib Maqsood has previously represented Pakistan in 26 ODIs and 20 Twenty20 Internationals. The last time he represented Pakistan was in 2016.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.