https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کرنے کا اعلان کیا تو حکومت نے بھی اپوزیشن لیڈر کی پیشکش کو قبول کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام کے لئے خوش آئند بات یہ ہے کہ فلسطین کے معاملے پر قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن متحد نظرآئے، گزشتہ روز ایوان میں فلسطین پر مظالم کے حوالے سے قرارداد منظور کی گئی، جس پر آج  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے تجویز دی کہ اس قرارداد کو اقوام متحدہ کے دفتر میں جا کر پیش کرنا چاہیے۔

 
شہبازشریف نے  اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کرنے کا اعلان کیا تو ناصرف پیپلزپارٹی نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا بلکہ حکومت نے بھی اس پیشکش کو قبول کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنما اور چیف وہیپ عامر ڈوگر نے کہا کہ پورا ایوان فلسطین کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، تمام جماعتوں اور ارکان کے شکر گزار ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف مشترکہ طور پر جانے سے اچھا پیغام جائے گا۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس سے اسرائیلی بربریت کیخلاف قرارداد متفقہ تھی، فلسطین کے حق میں قرارداد پاکستانی عوام کے دل کی غمازی کرتی ہے، قومی اسمبلی سے منظور قرارداد آج یو این دفتر میں لے کر جا پیش کی جائےگی، حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ جو جانا چاہے ہمارے ساتھ چلے، حکومتی ارکان بھی ہمارے ساتھ چلیں تو یہ فلسطین کاز کیلئے بڑی خدمت ہوگی۔

بعد ازاں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف  نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی کی قرارداد اقوام متحدہ کے پاکستان میں دفتر میں پیش کردی،

فلسطین پر قومی اسمبلی کی منظور کردہ متفقہ قرارداد اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندے جولئین ہارنیس کے حوالے کی گئی، قرارداد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے نام لکھی گئی ہے، جس میں فلسطین کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملے، قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے فلسطین اور کشمیر میں ظلم ہورہا ہے، فلسطینیوں پر ظلم کا بازار گرم کیا گیا،  اسرائیل کی بمباری سے فلسطین کی کئی عمارتیں تباہ ہوئیں، اور فلسطینیوں کو بڑی تعداد میں شہید کردیا گیا، مسجد الاقصی میں بربریت کی گئی، ایسے غمناک منآظر پہلے نہیں دیکھے تھے، اسرائیلی وزیراعظم کا رویہ فاشسٹ ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ISLAMABAD: When the Leader of the Opposition Shahbaz Sharif announced to present a memorandum to the United Nations, the government also accepted the offer of the Leader of the Opposition.

According to Express News, it is a good thing for the people that the government and the opposition appear united in the National Assembly on the issue of Palestine. A resolution was passed in the House yesterday regarding the atrocities on Palestine, on which the Leader of the Opposition in the National Assembly today. Shahbaz Sharif suggested that the resolution should be presented at the UN office.

 
When Shahbaz Sharif announced to present a memorandum to the United Nations, not only did the PPP welcome the move, but the government also accepted the offer. PTI leader and chief whip Amir Dogar said that the entire house is on one page on the issue of Palestine and thanked all parties and members. PPP leader Raja Pervez Ashraf said that Pakistan's position would send a good message.
Speaking in the National Assembly, Leader of the Opposition Shahbaz Sharif said that the resolution against Israeli barbarism was unanimous from the National Assembly session. The resolution in favor of Palestine touches the heart of the Pakistani people. The resolution passed by the National Assembly today at the UN office. It will be taken away and presented. If the government wants to go with us, let the government members also go with us.

Later, opposition leader Shahbaz Sharif presented a resolution of the National Assembly against Israeli aggression at the UN office in Pakistan.

The National Assembly's unanimous resolution on Palestine was handed over to UN envoy to Pakistan Julian Harness, addressed to UN Secretary-General Antonio Guterres and General Assembly President Vulcan Bozkar. It called for an end to barbaric attacks, massacres and human rights abuses.

On this occasion, Shahbaz Sharif said that oppression has been going on in Palestine and Kashmir for decades, the market of oppression on Palestinians has been heated, many Palestinian buildings have been destroyed by Israeli bombardment, and a large number of Palestinians have been martyred, Al-Aqsa Mosque I have been barbaric, I have never seen such tragic scenes before, the attitude of the Israeli Prime Minister is fascist, which we strongly condemn.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.