https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


لاہور: 

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس نے اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے، ہمارا انصاف کا نظام طاقتور کو نہیں پکڑسکتا۔

 

لاہور پنجاب پیری اربن ہاؤسنگ منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا سے لوگ پریشان ہیں، ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، ہم کورونا کی تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، کورونا کے پہلے دو فیز میں اللہ نے بڑاکرم کیا، کورونا کے حوالے سے اگلے2 ہفتے ہمارے لئے بہت اہم ہیں، ہم نے کورونا کیسز کی شرح کو نیچے لے کر آنا ہے، سب کو تاکید کروں گا سب ماسک پہنیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس نے اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے،  جیل میں صرف غریب لوگ جاتے ہیں جن کے پاس وکیل کیلئے پیسے نہیں، جب کہ ہمارا انصاف کا نظام طاقتور ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتا، طاقتورکرپشن کا حساب کتاب دینےکوتیارنہیں، پی ڈی ایم یونین این آراو مانگنے لگی ہوئی ہے، ہم نے طاقتورکوقانون کے نیچےلاناہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں عام آدمی کی رہائش کے حوالے سے نہیں سوچا گیا، آدھا کراچی کچی آبادیوں پر مشتمل ہے جہاں غریب لوگ رہائش پذیر ہیں، پاکستان میں صرف صفراشاریہ دو فیصدلوگوں کوگھروں کیلئےقرضہ دیاجاتاہے، زراعت میں ابھی ہم نئی تکینکس نہیں لائے۔

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.