https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


لتھوینیا: ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا اب سکڑ کر ایک قصبے جیسی بن گئی ہے۔ اس ضمن میں یورپ کے دو شہروں میں پورٹل نامی ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں دو مختلف ممالک کے لوگ کسی بھی وقت ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

اس ضمن میں لتھوانیا کے دارالحکومت وِلنیئس اور پولینڈ کے شہر لیوبلِن کے عوامی مقام پر ایک بہت بڑا ’آئینے نما‘ ڈسپلے لگایا گیا ہے۔ اسے پورٹل کا نام دیا گیا ہے جس پر اعلیٰ معیار کے کیمرے نصب ہیں۔ اسے سڑک پر کی جانے والی ڈجیٹل میٹنگ کہا جاسکتا ہے جس میں دونوں شہروں کے لوگ ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں اور ہاتھ ہلاکر اپنی خوشی کا اظہار کرسکتے ہیں۔


سائنس فکشن فلموں کی طرح اسے ’وقت کے پہیے‘ کی طرح کہا گیا ہے جو زمان و مکاں کو ثابت کرتا ہے۔ لوگ اسے دو شہروں کے درمیان مجازی پل کا نام بھی دے رہے ہیں۔ وِلنیئس میں یہ ریلوے اسٹیشن پر نصب کیا گیا ہے جبکہ لیوبلِن میں پلاک لاتیسکی کے علاقے میں نصب کیا گیا ہے۔

 

یہ دونوں شہرایک دوسرے سے بہت قریب ہیں اور تاریخی روابط رکھتےہیں۔ یکم جولائی 1569 میں دونوں شہروں کے درمیان ’یونین آف لیوبِلن‘ کا معاہدہ ہوا تھا اور یوں پولینڈ اور لتھوانیا کی دولتِ مشترکہ قائم ہوئی تھی اور اس وقت دونوں ایک ہوکر یورپ کے سب سے بڑے ملک کی تشکیل کررہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ سیکڑوں سال بعد بھی دونوں ممالک ک درمیان روابط ہیں۔

 

پورٹل کو باقاعدہ طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ سامنے کوئی نیا بعد (ڈائمینشن) کھلا ہے۔ اب لوگ یہاں آتے ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے ہاتھ ہلاکر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ منظر دونوں شہر کے لوگ براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن تکینی طور پر اس میں آواز نہیں کیونکہ 24 گھنٹے تک اسپیکر کھولنا ممکن نہیں البتہ اگلے مرحلے میں خاص مواقع پر آوازیں کھول دی جائیں گی۔

پورٹل کی بدولت لوگ ایک دوسرے سے جڑے ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

 

Lithuania: Thanks to technology, the world has shrunk to a town. In this regard, a project called Portal has been launched in two cities of Europe in which people from two different countries can see each other at any time.

A huge "mirror-like" display has been set up in public places in the Lithuanian capital, Vilnius, and in the Polish city of Ljubljana. It has been named as a portal with high quality cameras. It can be called a digital street meeting in which people from both cities can see each other and shake hands to express their happiness.


Like science fiction movies, it has been called the "wheel of time" which proves time and space. People are also calling it a virtual bridge between two cities. In Vilnius it is installed at the railway station, while in Ljubljana it is installed in the Plak Latysky area.

The two cities are very close to each other and have historical ties. On July 1, 1569, the two cities signed the Treaty of the Union of Ljubljana, establishing the Commonwealth of Poland and Lithuania, which at the time united to form the largest country in Europe. That is why hundreds of years later, the two countries still have ties.

The portal is regularly designed and it looks as if a new dimension is open in front of it. Now people come here and look at each other and shake hands to express their happiness. This scene can be seen live by the people of both the cities. But technically there is no sound in it as it is not possible to open the speaker for 24 hours.

Thanks to the portal, people are connected to each other and are happy to see each other.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.