https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


سان فرانسسكو: گوگل نے گزشتہ برس اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس منسوخ کردی تھی لیکن اس سال منعقدہ سادہ کانفرنس میں اس نے کئی اہم ٹیکنالوجیز اور سہولیات کا تعارف پیش کیا ہے جو کسی بھی وقت ہمارے سامنے آسکتی ہیں۔

ان میں سے چند اہم سہولیات اور ٹیکنالوجی کا تعارف پیش کیا جارہا ہے:

تھری ڈی ورچوئل کانفرنس
گوگل نے کہا ہے کہ وہ ایک نئے ویڈیو چیٹ سسٹم پر کام کررہا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے کو تھری ڈی (سہ ابعادی) انداز میں دیکھ سکیں گے اور گفتگو مزید حقیقی بن جائے گی۔  اسے ’اسٹارلائن‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں ویڈیو چیٹ بہت حقیقی دکھائی دے گی۔

عالمی وبا کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ اور زوم جیسے پلیٹ فارم خاصے مقبول ہوئے ہیں لیکن اسی طرح زوم سے اکتاہٹ کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ اگرچہ یہ جلد پیش ہوجائے گی لیکن یاد رہے کہ اسٹارلائن کے لیے ایک سے زائد کیمرے درکار ہوں گے۔

ریموٹ ورک کے نئے ٹولز

گزشتہ 14 ماہ سے ریموٹ ورک اور گھر سے کام کی غیرمعمولی بازگشت سنی گئی ہے۔ اس ضمن میں کئی ٹولز موجود ہیں لیکن اب بھی بہت سی سہولیات درکار ہیں۔ اسی ضرورت کے تحت گوگل نے کئی ایک ٹولز پیش کئے ہیں جو کام کو آسان بناتے ہیں۔ ان میں ایک اسمارٹ کینوس ہے جو ایک طرح کا پروجیکٹ میجنمنٹ پلیٹ فارم ہے۔ اس پر ایک سے زائد افراد منسلک ہوکر ایک پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اسمارٹ کینوس کی مدد سے کسی پروجیکٹ پر کام کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے اور ہاتھوں ہاتھ پیشرفت سے بھی آگہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ گوگل میٹ کو جلد ہی گوگل ڈاکیومنٹس سے جوڑا جائے اس طرح گفتگو کے ساتھ ساتھ دستاویز کا تبادلہ بھی کیا جاسکے گا۔ اس طرح گفتگو کے ٹرانسکرپٹ اور تراجم بھی دیکھے جاسکتے ہیں جس کی سہولت گوگل پر پہلے سے ہی موجود ہے۔

اینڈروئڈ 12

گوگل نے اینڈروئڈ 12 آپریٹنگ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں۔ اسے گوگل نے اپنی تاریخ میں سب سے بڑا ڈیزائن چینج کہا ہے۔ اوپر ایک روشنی دی گئی ہے جو بتاتی ہے کہ کونسی ایپ کیمرہ اور مائیک استعمال کررہی ہے یعنی پرائیویسی کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔

اس طرح اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی سوفیصد درست لوکیشن ظاہر نہ ہو بلکہ اطرافی موجودگی کا اظہار ہو تو اس کا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے۔

اے آئی اور جلد کا سرطان

اب گوگل اے آئی ایپ کی بدولت، ناخن، بالوں اور جلد کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ کاسمیٹکس اور بناؤ سنگھار کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ تاہم اس نے یورپ میں طبی ایپ کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔ یعنی اگر جلد کا سرطان لاحق ہوجائے تو بہت حد تک یہ ایپ اس کی پیشگوئی کرسکتی ہے۔

اس کے علاوہ گوگل نے اپنے پلیٹ فارم سے مختلف زبانوں کی شمولیت اور بہتری، اے آئی فوٹو البم اور دیگر سہولیات بھی پیش کی ہیں۔

 

SAN FRANCISCO: Google canceled its annual developer conference last year, but in a simple conference this year, it introduced a number of key technologies and features that could come to us at any time.

Here is an introduction to some of the key facilities and technologies:

3D Virtual Conference
Google says it is working on a new video chat system that will allow people to see each other in 3D (three-dimensional) and make the conversation more real. It has been dubbed 'Starline' in which the video chat will look very real.

Platforms such as video conferencing and zoom have become increasingly popular since the global epidemic, but so have zoom boredom. Although it will be released soon, remember that Starline will need more than one camera.

New remote work tools

Over the past 14 months, there has been an unusual resurgence of remote work and homework. There are many tools available in this regard but many facilities are still required. With this need in mind, Google has introduced a number of tools that make the task easier. One of them is Smart Canvas which is a kind of project management platform. More than one person can join in and play a role while working on a project.

With the help of smart canvas, work on a project can be reviewed and progress can be obtained hand in hand. In addition, Google Mate will soon be linked to Google Docs so that conversations as well as documents can be exchanged. You can also view transcripts and translations of conversations that are already available on Google.

Android 12

Google has revolutionized the Android 12 operating system. Google has called it the biggest design change in its history. Above is a light that shows which app is using the camera and mic, meaning privacy has been greatly improved.

Thus, if you do not want your sophistication to be an accurate location but an expression of peripheral presence, this option has been added.

AI and skin cancer

Now, thanks to the Google AI app, the condition of nails, hair and skin can be closely monitored. Although it is made in the background of cosmetics and cosmetics. However, it has also obtained a medical app certificate in Europe. This means that if you get skin cancer, this app can predict it to a great extent.

In addition, Google has introduced the inclusion and improvement of different languages ​​from its platform, AI photo album and other features.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.