You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
سلیکان و یلی: انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پریشرمیں کمی کے لیے لائیک چھپانے کا فیچر متعارف کروادیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت استعمال کنندہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے افراد کا یوزر نیم تو دیکھ سکیں گے، لیکن لائیک کی مجموعی تعداد کو نہیں دیکھ پائیں گے۔
انسٹاگرام کے باس ایڈم موسیری کا اس بارے میں کہنا ہےکہ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد استعمال کنندہ کوسوشل میڈیا پرکم لائیک کی وجہ سے ہونے والی مایوسی سے بچانا ہے اور اب اس نئے ٹول کی بدولت صارفین اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد کو چھپا سکیں گے۔ تاہم اس فیچر کے ساتھ استعمال کنددہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے فالوور کے نمبر کے بجائےنام کو دیکھنے کا اہل ہوگا۔
یاد رہے کہ اس نئے ٹول کو 2019 سے مختلف ممالک میں آزمائشی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن اب اسے دنیا بھر میں فعال کردیا گیا ہے۔ اس ٹول پر ہونے والے تجربے اورتحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ لائیک چھپانے سے صارفین کے طرز عمل میں تھوڑے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے۔ حال ہی میں آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ہونے والے مطالعے میں نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے استعمال اور دماغی صحت کے درمیان تھوڑا ربط ظاہرہوا تھا۔
اس فیچرکوفعال کرنے کے لیے نئے پوسٹ کے سیکشن میں جا کر ’ہائیڈ لائیک‘ اور ’ویو کاؤنٹ‘ کو منتخب کریں۔ جب کہ صارف کسی مخصوص پوسٹ پر بھی لائیک چھپانے کے فیچر کو فعال یا غیر فعال کرسکتے ہیں۔
Silicon Valley: Instagram has introduced a like hide feature to reduce social media pressure. This feature will allow users to see the usernames of people who have liked the post, but not the total number of likes.
Instagram boss Adam Museri says the new feature is intended to save users from the frustration of having less likes on social media and now allows users to hide the number of likes on their posts thanks to the new tool. Will be able However, users with this feature will be able to see the name instead of the number of followers who like the post.
Note that this new tool has been used experimentally in different countries since 2019, but now it has been activated worldwide. Experiments and research on this tool have shown that hiding likes has had some positive effects on users' behavior. A recent study by the Oxford Internet Institute found a strong link between social media use and mental health in young people.
To enable this feature, go to the New Posts section and select 'Hide Like' and 'View Count'. Users can also enable or disable the Like Hide feature on a specific post.