Share the Love
اسلام آباد: پاکستان نے ’پاک ویک‘ کے نام سے پاکستان کی پہلی ویکسین تیار کرلی ہے جو کورونا وائرس کے خلاف تاثیر رکھتی ہے۔ ویکسین کی تیاری میں چینی کمپنی کین سائنو بایو سے مدد لی گئی ہے۔ اس ضمن میں ویکسین سازی کے تمام معیارات پر سختی سے عمل کیا گیا ہے اور کوالٹی کنٹرول کو برقرار رکھا گیا ہے۔
مقامی طور پر ویکسین کی تیاری سے کووڈ 19 کو قابو پانے کے لیے پاکستان کو دیگر ممالک پر انحصار سے نجات مل مسکے گی۔
اس سال فروری میں چین کی جانب سے عطیہ کردہ ویکسین کے بعد ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں پہلے صحت سے وابستہ ڈاکٹر اور دیگر عملے کو ویکسین لگائی گئ تھیں جس کے بعد بزرگ شہریوں اور اب 300 سال سے زائد درمیانی عمر کے پاکستانیوں کی ویکیسینیشن جاری ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق اب تک ملک میں 50 لاکھ افراد ویکسین لگواچکے ہیں۔
’ این آئی ایچ (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ) واراس کی لیڈرشپ اس ضمن میں مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے اکسیر انداز میں کین سائنو بایو انکارپوریٹڈ، چین کی مدد سے کین سائنو ویکسین بنائی ہے،‘ وزیرِاعظم کے خصوصی معاون برائے صحت، ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنی ٹویٹ میں کہا۔
ڈاکٹر فیصل کے مطابق ویکسین نے تمام سخت معیارات اور ٹیسٹ کے مراحل کو پاس کرلیا ہے جو ویکسین سپلائی لائن کی مسلسل فراہمی میں ایک اہم سنگِ میل بھی ہے۔
وزارتِ صحت کے ایک افسر کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے معاہدے کی رو سے این آئی ایچ ہر ماہ ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں تیار کرے گا ۔ اس ضمن میں پہلی کھیپ ماہِ رواں کے آخر تک دستیاب ہوسکے گی۔
اس ضمن میں ماہرین کو خاص تربیت فراہم کی گئی ہے جو این آئی ایچ کے پلانٹ میں کین سائنو ویکسین کی کھیپ تیار کریں گے۔
ISLAMABAD: Pakistan has developed Pakistan's first vaccine called 'Pak Week' which is effective against corona virus. The vaccine has been developed with the help of Chinese company Ken Sinobio. In this regard, all standards of vaccine manufacturing have been strictly adhered to and quality control has been maintained.
Vaccine development locally will help Pakistan overcome its dependence on other countries to control code 19.
Vaccination is underway across the country following a vaccine donated by China in February this year. In this regard, first the health related doctors and other staff were vaccinated, after which the senior citizens and now more than 300 middle-aged Pakistanis are being vaccinated. According to conservative estimates, 5 million people in the country have been vaccinated so far.
"The leadership of the NIH (National Institutes of Health) in Waras deserves congratulations for developing the Cane Cyano Vaccine with the help of Cane Cyano Bio Inc., China," said the Special Assistant to the Prime Minister for Health. Dr. Faisal Sultan said in his tweet.
According to Dr. Faisal, the vaccine has passed all the strict standards and testing steps, which is also an important milestone in the continuous supply of the vaccine supply line.
According to a health ministry official, under the technology transfer agreement, the NIH will produce 3 million doses of the vaccine every month. The first batch will be available by the end of this month.
In this regard, special training has been provided to the experts who will prepare a consignment of cyano vaccine at the NIH plant.