https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


آسٹریلیا: جدید تحقیق سے بات مزید پختہ ہوئی ہے کہ پھلوں کا باقاعدہ استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو بہت حد تک کم کرسکتا ہے۔ تحقیق کا لبِ لباب یہ ہے کہ دن میں دو مرتبہ پھل کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ 36 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

یہ تحقیق ایڈتھ کووان یونیورسٹی (ای سی یو) کے ماہرین نے کی ہے جس کی تفصیل جرنل آف کلینکل اینڈروکرائنولوجی اینڈ میٹابولزم کی تازہ اشاعت میں پیش کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر دن میں دومرتبہ پھل کھائے جائیں تو ایک مرتبہ پھل کھانے والوں کے مقابلے میں اس سے جسم میں انسولین کی حساسیت بڑھ جاتی ہے۔

ای سی یو میں غذائی تحقیق سے وابستہ ڈاکٹرنکولہ بونڈونو کہتی ہیں کہ یہ ایک تازہ ثبوت ہے جو ذیابیطس روکنے میں پھلوں کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح قدرت کے تحفے پھلوں کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے۔

 
ڈاکٹر ایڈتھ نے بتایا ’ہم نے پھل کھانے اور انسولین کی حساسیت کے درمیان نیا تعلق دریافت کیا ہے یعنی پھل کھانے والوں میں دیگر کی نسبت خون کی شکر گھٹانے کے لیے کم انسولین کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بہت ضروری بھی ہے کہ کیونکہ خون میں زیرِ گردش انسولین کی زائد مقدار نہ صرف خون کی رگوں کو متاثرکرتی ہے، بلکہ بلڈ پریشر، موٹاپے اور امراضِ قلب کی وجہ بھی بنتی ہے،‘۔

ماہرین نے زوردیا ہے کہ ہرطرح کے پھلوں کو کھایا جائے تاکہ اس سے زائد فوائد حاصل ہوسکیں۔ یہ تحقیق آسٹریلیا میں کی گئی ہے جس میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا ہے۔

آسٹریلیا میں واقع بیکرہارٹ اینڈ ڈائبیٹیس انسٹی ٹیوٹ نے 7675 افراد نے اس سروے میں حصہ لیا ہے۔ آس ڈائب نامی پروگرام کے تحت ان تمام شرکا میں پھل اور پھلوں کے رس کے استعمال اور ذیابیطس کے درمیان تعلق پر پانچ سال تک تحقیق کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پھلوں کے رس کی بجائے پھل کھانے والوں میں اس کے فوائد زیادہ نظر آتے ہیں۔

سائنس کے مطابق پھل وٹامن، معدنیات اور دیگر اہم اجزا سے بھرے ہوتے ہیں۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فائٹوکیمکلز بکثرت موجود ہوتے ہیں۔ پھل کھانے سے پیٹ بھرے کا احساس ہوتا ہے اور اس سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ کیونکہ پھل بہت تیزی سے ہضم ہوتے ہیں۔

 

Australia: Recent research suggests that regular fruit consumption can significantly reduce the risk of type 2 diabetes. The bottom line is that eating fruit twice a day can reduce the risk of type 2 diabetes by 36%.

The study was conducted by experts from Edith Cowan University (ECU) and is described in a recent issue of the Journal of Clinical Endocrinology and Metabolism. It states that if fruits are eaten twice a day, it increases the body's sensitivity to insulin compared to those who eat fruits once.

Dr. Nicola Bondono, who specializes in dietary research at the ECU, says this is new evidence that fruit plays an important role in preventing diabetes. Thus, the gift of nature, fruit has another advantage.

 
"We've discovered a new link between eating fruit and insulin sensitivity, meaning that fruit eaters need less insulin to lower their blood sugar than others," said Dr. Edith. This is important because the excess amount of insulin circulating in the blood not only affects the blood vessels, but also causes high blood pressure, obesity and heart disease.

Experts emphasize that all kinds of fruits should be eaten to get more benefits. The study was conducted in Australia and involved thousands of people.

The Bakerheart and Diabetes Institute in Australia surveyed 7,675 people. All of these participants underwent five years of research into the use of fruit and fruit juices and the link between diabetes and diabetes. Interestingly, its benefits are more visible in fruit eaters than in fruit juices.

According to science, fruits are full of vitamins, minerals and other important ingredients. They are rich in antioxidants and phytochemicals. Eating fruit makes you feel full and has many benefits. Because fruits are digested very quickly.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.