https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔

مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر طبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، لوگ تباہ حال ہو گئے، حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، جھوٹ بول کر ترقی کے اعداد و شمار دیئے جارہے ہیں۔

شہباز شریف کے عشائیہ میں عدم شرکت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا رول اپوزیشن لیڈر کا رول ہے وہ اس کو نبھا رہے ہیں، پارلیمنٹیرینز کا ڈنر تھا میں پارلیمنٹرین نہیں، میرا ہر جگہ موجود ہونا بھی ضروری نہیں، شہباز شریف کے بارے میں ہر بات کو چپقلش بنانا چھوڑ دیں، جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں۔
مریم نواز نے پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی واپسی پر جنرل سیکرٹری کی نشست چھوڑنے کے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا جو موقف ہے میرا بھی وہی موقف ہے، اس معاملے پر ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی موقف ہے، اپوزیشن کا کوئی نیا اتحاد نہیں، پی ڈی ایم موجود ہے، پی ڈی ایم نے رمضان المبارک کے بعد اجلاس کا فیصلہ کیا تھا،  پی ڈی ایم کی میٹنگ آج کل میں ہونیوالی ہے، پیپلز پارٹی نے جو شوکاز پھاڑ کر ردی میں پھینکا تھا وہ اس کا جواب دیں، پھر پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ ہو گا۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمیں کوئی نمبر نہیں چاہیے ہمارے پاس زیادہ ہیں ، یہ چار سال سے منصوبے بنارہے ہیں بدنیتی کا سارا کام ان کے سر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ملک کی گواہی کے بعد نوازشریف صاحب کے اور شوکت عزیز صدیقی کی گواہی کے بعد میرے سارے مقدمات ختم ہونے چاہئیں، ثابت ہوچکا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ چودھری نثار آزاد امیدوار ہیں، ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، ن لیگ انہیں کیوں قبول کرے گی، اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس چیئرمین نیب کو ہٹائیں گے تو وہ اس جیسا ایک اور لے آئیں گے، اصل مسئلہ چیئرمین نیب نہیں، اصل مسئلہ وہ لوگ ہیں جو نیب سے اس طرح کے کام لیتے ہیں، استعمال کرنے والے زیادہ بڑے گناہ گار ہیں۔

ISLAMABAD: Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Vice President Maryam Nawaz has said that Chaudhry Nisar has no connection with PML-N and there is no question of accepting it.

Speaking to the media on the occasion of her appearance in the Islamabad High Court, Maryam Nawaz said that every section is affected by inflation, people have been devastated, they are cursing the government, development figures are being given by lying. ۔

Regarding the non-attendance of Shahbaz Sharif at the dinner, he said that the role of Shahbaz Sharif is the role of the Leader of the Opposition. He is fulfilling it. It was a dinner of parliamentarians. I am not a parliamentarian. Stop making a fuss about everything, where Shahbaz Sharif himself is present, my presence is not even necessary.
Maryam Nawaz, while announcing her support for the statement of Shahid Khaqan Abbasi to leave the seat of General Secretary on the return of PPP in PDM, said that the position of Shahid Khaqan Abbasi is the same as mine. Maulana Fazlur Rehman has the same position, there is no new alliance of opposition, PDM exists, PDM had decided to hold a meeting after Ramadan, PDM meeting is to be held today, PPP said. Answer the showcase that was torn and thrown in the trash, then the decision will be made to return to PDM.

PML-N Vice President said that we do not need any number for no-confidence motion in Punjab, we have more, they have been making plans for four years, all the work of malice will fall on them. He said that after the testimony of Arshad Malik, after the testimony of Nawaz Sharif and Shaukat Aziz Siddiqui, all my cases should end. It has been proved that this is nothing but political revenge.

Maryam Nawaz further said that Chaudhry Nisar is an independent candidate, he has nothing to do with PML-N, why PML-N will accept him, there is no question. In response to a question, he said that if this chairman of NAB is removed, he will bring another one like him. The real problem is not the chairman of NAB. The real problem is the people who take such work from NAB. They are great sinners.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.