https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں اسلامو فوبیا کا شکار ہونے والے خاندان سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں 20 سالہ انتہا پسند نوجوان کے ہاتھوں شہید ہونے والا پاکستان خاندان پشاور صدر روڈ کا رہائشی تھا، انتہا پسند نوجوان کی دہشت گردی کا شکار ہونے والے بدقسمت خاندان میں ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر اطہر پشاور والے کی 44 بیٹی مدیحہ سلیمان، 46 سالہ داماد سلمان افضال ، 15 سالہ نواسی یمنٰی اور نواسہ 9 سالہ فیض شامل ہے۔  ڈاکٹر اطہر قیام پاکستان سے قبل پشاور آکر آباد ہوئے تھے جس کے بعد انگلینڈ اور بعدازاں کینیڈا منتقل ہو گئے تھے۔ انتہا پسند ڈرائیور نے فٹ پاتھ پرانتظارمیں کھڑے خاندان پر بے دردی سے ٹرک چڑھا دیا تھا جس سے خاندان کے چاروں افراد موقع پرشہید ہوگئے جبکہ 9 سالہ فیض شدید زخمی ہوا ۔

 
ریٹائرڈ میجر ڈاکٹراطہر پشاوروالے کی صاحبزادی مدیحہ سیلمان کی شادی گلبرگ لاہور کے رہائشی سلمان سے ہوئی تھی جس کے بعد سلمان اپنی والدہ اور بیوی کے ہمراہ کینیڈا منتقل ہو گئے تھے، ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر اطہر پشاور کے صدر روڈ پر واقع فلک سیرسینما کے سامنے بننے والی پہلی تاریخی حویلی کے مالک ہیں، ان کا خاندان شہرت رکھنے کے ساتھ سماجی حلقوں میں کافی جانا پہچانا جاتا ہے مذکورہ خاندان کے زیادہ افراد اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔
مدیحہ سلیمان کے والد گزشتہ ماہ کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے تھے۔ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر اطہر کے کزن سینیئرصحافی وزیر قادری نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ 9 سالہ فیض کی حفاظت کے حوالے سے خاندان کے افراد فکر مند ہے انہوں نے ملوث شخص کوقرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Details have surfaced about the family of an Islamophobic victim in the Canadian state of Ontario.

Madiha Suleiman, 46, daughter of retired Major Dr. Athar Peshawarwala, 46, was a resident of Saddar Road, Peshawar, Pakistan. Salman Afzal, son-in-law, 15-year-old granddaughter Yemeni and granddaughter Faiz, 9 Dr. Athar had settled in Peshawar before the establishment of Pakistan, after which he moved to England and later to Canada. The extremist driver brutally rammed a truck into a family waiting on the sidewalk, killing all four members of the family and seriously injuring 9-year-old Faiz.

 
Madiha Salman, daughter of retired Major Dr. Athar Peshawarwala, was married to Salman, a resident of Gulberg, Lahore, after which Salman moved to Canada with his mother and wife. The owner of the first historic mansion, his family is well known in social circles with fame. Most of the members of the said family are currently residing in Karachi.
Madiha Suleiman's father died of corona last month. Talking to Express, senior journalist Wazir Qadri, cousin of retired Major Dr Athar, expressed deep sorrow over the incident. He said that family members were concerned about the safety of 9-year-old Faiz and demanded that the person involved be punished. What is it.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.