https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


ممبئی: فلمی ستاروں کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، خواتین اگر مرد اداکاروں پر مرتی ہیں تو مرد اداکاراؤں کے یک طرفہ عشق میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔ لیکن بالی وڈ اداکار ہالی وڈ اداکاروں کے عشق میں مبتلا ہیں۔

شاہ رخ خان،کترینا کیف اور دیپیکا پاڈوکون بالی وڈ کے ایسے ستارے ہیں جن کےدنیا بھر میں کروڑوں پرستار موجود ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی فلمی صنعت کے افق پر چمکتے یہ ستارے بھی کسی دوسری سیلیبریٹیز کی زلفوں کے اسیرہیں؟

 
جی ہاں!!! شاہ رخ سے لے کر دیپیکا تک کا کرش ہالی وڈ سیلیبریٹیز ہیں، زیر نظر مضمون میں ایسے ہی کچھ بالی وڈ کے کرش ہالی وڈ ستاروں کا ذکر کیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان اور انجیلینا جولی

بالی وڈ کے بادشاہ ’ کنگ خان‘ پر لاکھوں لڑکیاں مرتی ہیں، لیکن ان کا کرش دنیا کی ’پرکشش ترین خاتون‘ کا اعزاز رکھنےوالی ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی ہیں، گرچہ ’بازی گر‘ نے ابھی تک ہالی وڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کیا ہے، لیکن وہ کھلے عام اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ اگر انہیں انجیلینا جولی کے مدمقابل کردار ملا تو وہ  اپنے کرش کا’دیو‘ بننے کےلیے فلم سائن کرنے میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کریں  گے۔

دیپیکا پاڈوکون اورلیونارڈو ڈی کیپریو

دیپیکا کا شمار بالی وڈ کے ان ستاروں میں ہوتا ہے جو کسی کو بھی اپنے حسن کا دیوانہ بنا سکتی ہیں۔ ملکوتی حسن کی مالک بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کا ایک مشہور ڈائیلاگ تھا،

’’عشق۔۔۔ جو طوفانی دریا سے بغاوت کرجائے وہ عشق۔۔۔۔۔ بھرے دربار میں جو دنیا سے لڑ جائے وہ عشق۔۔۔۔۔۔۔ جو محبوب کو دیکھے تو خدا کو بھول جائے وہ عشق۔۔۔۔۔‘‘ 

لیکن فلم ٹائی ٹینک کے ’جیک‘ کو لے کر دیپیکا اپنے اس ڈائیلاگ کی عملی تفسیر ہیں۔ بالی وڈ کی موہنی صورت والے لیونارڈو ڈی کیپریو لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں لیکن دیپیکا کے ہر دن کا اختتتام لیونارڈو کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔

لیونارڈو سے اپنے عشق کا اقرار دیپیکا متعدد بار اپنے انٹرویوز میں کرچکی ہیں، کچھ عرصے قبل ہی دیپیکا نے ایک انٹر ویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے کمرے میں ہالی وڈ اسٹار کی قدم آدم تصویر لگا رکھی ہے اور وہ ہر رات سونے سے قبل اس تصویر کو بوسہ دیتی ہیں۔

کترینا کیف اور رابرٹ پیٹنسن

کترینا کیف اپنی جاذب نظر شخصیت کی وجہ سے لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں، تاہم ان کا دل ہالی وڈ کے ہاٹ اداکار رابرٹ پیٹنسن کے نام پر دھڑکتا ہے۔  اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کترینا نے یہ راز ظاہر کیا کہ وہ ’ٹوئیلائٹ ‘ اداکار سے محبت کرتی ہیں اور رابرٹ ان کا ’کرش‘ ہے۔  انہوں اس بات کا بھی انکشاف کیا  ٹوٗئیلائٹ اداکار کی اداکاری کا انداز اور ’پُر کشش شخصیت‘ سے وہ بہت متاثر ہیں۔

Mumbai: Fans of movie stars are found all over the world. If women die on male actors, then male actors are found to be in one-sided love. But Bollywood actors are in love with Hollywood actors.

Shah Rukh Khan, Katrina Kaif and Deepika Padukone are Bollywood stars who have millions of fans all over the world, but did you know that these shining stars on the horizon of the Indian film industry are also captives of other celebrities?

 
Yes!!! Crush Hollywood celebrities from Shah Rukh to Deepika, the article under review mentions some of these Bollywood crush Hollywood stars.
Shah Rukh Khan and Angelina Jolie

Millions of girls die on Bollywood's King Khan, but his crush is Hollywood actress Angelina Jolie, who has been named the world's 'most attractive woman', although 'Baazigar' has yet to star in a Hollywood film. No, but he openly announces that if he gets a role opposite Angelina Jolie, he will not delay a moment in signing the film to become the 'giant' of his crush.

Deepika Padukone and Leonardo DiCaprio

Deepika is one of those Bollywood stars who can make anyone crazy about her beauty. Bollywood actress Deepika Padukone's film 'Baji Rao Mastani' had a famous dialogue.

"Love ... The love that revolts from the stormy river ... The love that fights the world in a crowded court ... The love that forgets God when it sees the beloved ...

But Deepika has a practical interpretation of her dialogue about the movie 'Tank' 'Jack'. Bollywood's glamorous Leonardo DiCaprio is the heartbeat of millions but Deepika's every day ends with Leonardo.

Deepika has confessed her love for Leonardo several times in her interviews. Not long ago, Deepika revealed in an interview that she has a step-by-step picture of the Hollywood star in her room. Kiss this picture before going to bed at night.

Katrina Kaif and Robert Pattinson

Katrina Kaif has millions of hearts beating because of her attractive personality, but her heart beats in the name of hot Hollywood actor Robert Pattinson. In a recent interview, Katrina revealed that she loves the 'Twilight' actor and Robert is her 'crush'. He also revealed that he is very impressed with the Twilight actor's acting style and 'attractive personality'.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.