https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


کراچی: روز کروڑوں کمانے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ چار روز میں ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان صرف شخصیت سے دبنگ نہیں ہیں بلکہ ان کی فلمیں بھی دبنگ کمائی کرتی ہیں اورسلو میاں کی فلم کے لیے 100 کروڑ کمانا  کوئی بڑی بات نہیں۔ لیکن دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا نے سلمان خان کی فلموں کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور جہاں ان کی فلمیں ایک روز میں کروڑوں کماتی تھیں اب یہ حال ہوگیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے‘‘ چار روز گزرنے کے باوجود ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔


 
فلم ’’رادھے‘‘ نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر کتنی کمائی کی
کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں سلو میاں نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا۔

فلم کی ریلیز کے پہلے روز سلو میاں کے مداحوں نے بڑی تعداد میں فلم کو آن لائن دیکھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ کا سرور بھی ڈاؤن ہوگیا تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق حالانکہ فلم کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے آن لائن پلیٹ فارم کو لاگ ان کیا لیکن اس کے باوجود فلم نے کتنی کمائی کی اس بارے میں پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کیونکہ فلم تھیٹرز میں ریلیز نہیں ہوئی۔

دی ہندو بزنس لائن ڈاٹ کام کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کے پہلے روز فلم ’’رادھے‘‘ کو 4.2 ملین بار دیکھا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ بھارت میں آن لائن پلیٹ فارم پر تیسری سب سے زیادہ بار دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔ اس سے قبل سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’دل بیچارا‘‘ اور ’’لکشمی‘‘ یہ دونوں فلمیں آن لائن  سب سے زیادہ دیکھی گئی تھیں۔

ویب سائٹ کے مطابق فلم ’’دل بیچارا‘‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر  75 ملین ویوز ملے تھے جب کہ فلم ’’لکشمی‘‘ جو کہ 2020 میں ریلیز ہوئی تھی اسے 20 سے 25 ملین بار دیکھا گیا تھا۔

فلم کی سینما میں کمائی

یہ پہلی بار ہے کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوئی اور بھارت میں فلم نے نہ ہونے کے برابر بزنس کیا۔ تاہم بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ کے تین سینماؤں (ایس ایس آر روپاسی، بالاکا اور ایس ایس آر دھرمانگر سینماؤں)  میں فلم کو ریلیز کیا گیا اور یہ تین سینما کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے فلم کے روزانہ 11 شوز چلارہے ہیں۔

بھارتی فلموں کے تجارتی ماہرین نے فلم ’’رادھے‘‘ کی ان تین سینماؤں سے ہونے والی چار دن کی کمائی کے اعدادو شمار بتائے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 10 ہزار 432، دوسرے دن 22 ہزار 518، تیسرے روز 13 ہزار 485 اور چوتھے روز بھی 13 ہزار 485 روپے کمائے۔ اس طرح فلم ’’رادھے‘‘ نے چار روز میں ٹوٹل 59 ہزار 920 تقریباً 60 ہزار روپے کی کمائی کی۔ یہ اعدادوشمار بھارتی ریاست تری پورہ  کے صرف ان تین سینماؤں  کے ہیں۔ ان اعدادو شمار کو دیکھا جائے تو سلو میاں کی فلم جو کہ روزانہ کروڑوں کماتی تھی چار روز میں ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔

 

Karachi: Bollywood's domineering actor Salman Khan's film "Radhe, Your Most Wanted Brother", which was released on the occasion of Eid-ul-Fitr, could not earn even one lakh rupees in four days.

Bollywood's domineering actor Salman Khan is not only domineering with personality but his films also earn domineering and earning Rs 100 crore for Salu Mian's film is not a big deal. But the Corona epidemic that has spread all over the world has also affected Salman Khan's films and where his films used to earn crores in a single day, now it has come to light that his recently released film 'Radhe' is four. Despite the passing of the day, he could not earn even one lakh rupees.


 
How much did the movie "Radhe" earn on OTT platforms?
Indian cinemas are closed due to the Corona epidemic. In a situation where India's big stars have stopped releasing their films. Meanwhile, Salu Mian took a big risk to release his film "Radhe" and released it on OTT and various digital platforms Z5 and Ziplex.

On the first day of the release of the film, a large number of fans of Salu Mian watched the film online, due to which the server of the website was also down. According to an Indian website, although a large number of people logged on to the online platform to watch the film, it was not possible to predict how much the film would earn as the film was not released in theaters.

According to The Hindu Business Line.com, the movie "Radhe" was viewed 4.2 million times on the first day of its release on the digital platform. Due to which it became the third most watched film on online platforms in India. Earlier, Shashant Singh Rajput's "Dil Bechara" and "Lakshmi" were the two most watched films online.

According to the website, the movie "Dil Bechara" received 75 million views on the OTT platform while the movie "Lakshmi" which was released in 2020 was viewed 20 to 25 million times.

Earned in the movie cinema

This is the first time that Bollywood's Sultan Salman Khan's film was released on the occasion of Eid-ul-Fitr and the film did business in India. However, the film was released in three cinemas (SSR Rupasi, Balaka and SSR Dharmangar cinemas) in the northeastern Indian state of Tripura, and these three cinemas are running 11 daily shows of the film, taking care of Corona SOPs. ۔

The commercial experts of Indian films have given the figures of the four days earnings of the film "Radha" from these three cinemas. The film earned Rs 10,432 on the first day of release, Rs 22,518 on the second day, Rs 13,485 on the third day and Rs 13,485 on the fourth day. Thus, the film "Radhe" earned a total of 59 thousand 920 rupees in four days, about 60 thousand rupees. These figures are for only these three cinemas in the Indian state of Tripura. If you look at these statistics, Salu Mian's film which used to earn crores daily could not earn even one lakh rupees in four days.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.