https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ٹوئٹرکے بعد اب انسٹاگرام سے بھی خفا ہوگئیں۔

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ اورہرمعاملے میں اپنے خیالات کا اظہارکرکے تنقید کا نشانہ بننے والی کنگنا ایک بارپھرخبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بارانہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکچھ ایسا شیئر کیا جس کے بعد ان کے مداح ان کا مذاق اڑارہے ہیں جب کہ کچھ پھر تنقید کررہے ہیں۔


 
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پرلکھا کہ انسٹاگرام نے ان کی کووڈ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس میں انہوں نے کووڈ کوتباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا

اداکارہ نے کہا کہ ٹوئٹرپردہشتگردوں اورکمیونسٹ کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کو تو ضرور دیکھا تھا لیکن یہاں تو کووڈ فین کلب ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں انسٹا گرام پرمحض 2 ہی دن ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ بھی گزارنہیں سکیں گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوئٹر نے کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا  تھا ۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی جیت کے بعد کی گئی متنازع ٹوئٹ کے بعد بند کیا گیا۔

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.