https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


لاہور: بائیوببل میں احتیاط کا دامن سختی سے تھام لیاگیا جب کہ ابوظبی میں پی ایس ایل میچز کیلیے عازم سفر کرکٹرز، معاون اسٹاف ارکان اور پی سی بی آفیشلز نے لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں قرنطینہ شروع کر دیا۔

پی ایس ایل میچزسے قبل کھلاڑیوں، معاون اسٹاف ارکان، پی سی بی آفیشلز اور ملکی براڈ کاسٹرز عملہ نے لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں رپورٹ کردی،ابوظبی روانگی سے قبل 2روزہ قرنطینہ کیلیے آنے والے ان تمام افراد کی کورونا ٹیسٹنگ کیلیے سیمپل بھی حاصل کیے گئے ہیں، کئی کرکٹرز کی سنگل ڈوز ویکسی نیشن بھی کردی گئی، یہ مرحلہ منگل کو مکمل کرلیا جائے گا۔


 
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کو راستے کے بعد ہوٹل آمد پر بھی کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد کی سختی سے ہدایت دی گئی، سب بہت زیادہ محتاط نظر آرہے ہیں، لاہور میں آنے والے تمام افراد اپنے کمروں تک محدود ہیں، کھانے کیلیے 2 مینیوز دیے گئے ہیں، ان میں سے اپنی مرضی کے مطابق آرڈر دیا جاسکتا ہے، کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کے استعمال میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ہدایت کردی گئی۔
گزشتہ ٹور میں چند کرکٹرز کی تصاویر میں سماجی فاصلہ نظر انداز کیے جانے پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے اس بار سرگرمیوں سے روکا گیا ہے، دوسری جانب سری لنکا سے تعلق رکھنے والے 10کرکٹرز بھی کراچی پہنچ گئے، ’’سی‘‘ کیٹیگری میں شامل ہونے کے باوجود خصوصی استثنی کے تحت ان کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی، اس ضمن میں پی سی بی کی درخواست پر ڈائریکٹر فضائی ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

سری لنکن کھلاڑی غیر ملکی ایئر لائنز کی پرواز سے کراچی پہنچے، اب یہ سب26مئی کو چارٹرڈ فلائٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی یو اے ای روانہ ہوں گے، اگلے مرحلے میں 7روز کا قرنطینہ ابوظبی میں کرنا ہوگا، اس مشکل وقت کے دوران بھی کھلاڑیوں اور دیگر تمام متعلقہ افراد کو سخت پروٹوکولز پر عمل درآمد کرنا ہے۔

بائیو سیکیورٹی کیلیے پی سی بی نے ایک غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں، ایک طرف 26مئی کو لاہور اور کراچی سے اسکواڈز اور دیگر ارکان کی ابوظبی روانگی کا پلان ذہن میں رکھتے ہوئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی اور جنوبی افریقی براڈ کاسٹرز کے ویزا مسائل کی وجہ سے تاحال شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا، نشریات کیلیے انتظامات مکمل کیے بغیر مقابلوں کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔

براڈ کاسٹنگ کے عملے کی بروقت ابوظبی آمد اس لیے بھی ضروری ہے کہ ان کو نہ صرف قرنطینہ مکمل کرنا ہے بلکہ تنصیبات کیلیے بھی کم ازکم 2روز کا وقت درکار ہوگا،وقت کم ہونے کی وجہ سے قبل از وقت بھارتی اور جنوبی افریقی ارکان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ایونٹ بھی 5 کے بجائے 4جون کو شروع کرانے کی کوشش ہورہی تھی مگر اس مقصد میں کامیابی ملتی نظر نہیں آتی، بھارتی اور جنوبی افریقی براڈ کاسٹرز کے سفری مسائل حل ہوتے ہی شیڈول کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

LAHORE: Precautionary measures were strictly adhered to in the bubble while cricketers, support staff and PCB officials, who were on their way to PSL matches in Abu Dhabi, started quarantining hotels in Lahore and Karachi.

Prior to the PSL matches, players, support staff members, PCB officials and national broadcasters staff reported to hotels in Lahore and Karachi. Many cricketers have also been given single dose vaccination. This phase will be completed on Tuesday.


 
According to sources, the players and support staff members were strictly instructed to abide by the Corona protocols on arrival at the hotel after the route. Everyone is looking very cautious. All those coming to Lahore are confined to their rooms to eat. There are 2 menus, from which you can order as you wish, players have been instructed to be very careful in using social media.
On the other hand, 10 cricketers from Sri Lanka also reached Karachi, in the "C" category, due to criticism over the neglect of social distance in the pictures of some cricketers in the last tour. Despite joining, these players were allowed to come to Pakistan under special exemption, a notification was issued by the Director Air Transport at the request of the PCB.

The Sri Lankan players arrived in Karachi on a foreign airline flight, now they will leave for the UAE on a chartered flight on May 26 along with the Pakistani players. The next stage will be a 7-day quarantine in Abu Dhabi. And all other stakeholders have to follow strict protocols.

The PCB has hired a foreign company for biosecurity. Preparations are underway for the departure of squads and other members from Lahore and Karachi to Abu Dhabi on May 26.

On the other hand, due to visa issues of Indian and South African broadcasters, the schedule has not been announced yet. It will not be possible to hold competitions without making arrangements for broadcasting.

The timely arrival of the broadcasting staff in Abu Dhabi is also important as they not only have to complete the quarantine but also the installations will require at least 2 days to call Indian and South African members ahead of time due to time constraints. Was decided.

The event was also scheduled to start on June 4 instead of June 5, but did not seem to succeed. The schedule will be finalized as soon as the travel issues of Indian and South African broadcasters are resolved.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.