https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے مدد کی پیشکش پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار ارجن کپور نے بھارت میں کورونا کی بدتر صورتحال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے بھارت کو پیش کی جانے والی مدد اور سپورٹ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا آپ کو یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ کووڈ 19 بحران کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے مدد کا ہاتھ بڑھایا گیا۔ وسیع تناظر میں آپ کو اس عمل کا احترام کرنا چاہئے۔

ارجن کپور نے کہا یہ ایسا وقت ہے جب لوگ سرحدوں کو اور ایک دو سال قبل کے سیاسی منظر نامے کو چھوڑ کر ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔ دونوں ممالک کرکٹ کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ جب بات کرکٹ کی ہوتی ہے تو یہ دونوں ہی ایک صفحے پر نہیں ہوتے ورنہ دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے ساتھ دوستی ہے۔

 
ارجن کپور نے امید ظاہر کی کہ یہ دوستی مزید برقرار رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا حیرت ہے کس طرح فن اور ثقافت  ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں کیونکہ ان کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’’سردار کا گرینڈ سن‘‘ کو پاکستانیوں کی جانب سے بے حد سپورٹ مل رہا ہے۔

 

ارجن کپور کا مزید کہنا تھا آج رکاوٹیں زیادہ ہیں لیکن مجھے امید ہے رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی۔ میں بس امید اور دعا کرسکتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان جو فاصلہ اور خلا پیدا ہوگیا ہے وہ دور ہوجائے اور ہم امن کے ساتھ رہیں۔

واضح رہے کہ ارجن کپور کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی مزاحیہ  فلم ’’سردار کا گرینڈ سن‘‘ کی کہانی میں پاکستان اور بھارت کے تاریخی تعلق کو دکھایا گیا ہے جس نے شائقین کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ فلم میں ارجن کپور کے علاوہ راکول پریت سنگھ اور اداکارہ نینا گپتا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

Mumbai: Bollywood actor Arjun Kapoor has praised Pakistan for offering help during the dire situation of Corona in India.

In a recent interview, actor Arjun Kapoor praised the help and support offered by Pakistan to India during the worsening situation in Corona. "You should not forget that Pakistanis extended a helping hand during the Code 19 crisis," he said. In the broadest sense, you should respect this process.

Arjun Kapoor said that this is a time when people are moving closer to each other than the borders and the political scene of a couple of years ago. Apart from cricket, the two countries are also connected. When it comes to cricket, the two are not on the same page, otherwise the two countries are friends.

 
Arjun Kapoor expressed hope that this friendship will continue. He further said that it is amazing how art and culture are connected with each other as his recently released film "Sardar Ka Grand Sun" on Netflix was getting immense support from Pakistanis. Is.

 

Arjun Kapoor further said that there are more obstacles today but I hope the obstacles will be removed. I can only hope and pray that the distance and gap that has been created between the two countries will be removed and we will live in peace.

It should be noted that the story of Arjun Kapoor's recently released comedy film "Sardar Ka Grand Sun" on Netflix shows the historical relationship between Pakistan and India which has touched the hearts of the fans. Apart from Arjun Kapoor, Rakul Preet Singh and actress Nina Gupta have played the lead roles in the film.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.