https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


 

 لندن: تھری ڈی پرنٹر کی آمد سے مصنوعات ساز ی کا انقلاب آگیا ہے اور اب چوک میٹ ٹو نامی تھری ڈی پرنٹرسےآپ گھر بیٹھے عین کارخانوں میں تیار کردہ چاکلیٹ بناکر اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

چوک میٹ ٹو آپ کو بنے بنائے ڈیزائن بھی فراہم کرتا ہے جن کی بدولت آپ اپنے خوبصورت انداز میں تیارکردہ چاکلیٹ سے لوگوں کو حیران کرسکتےہیں۔ چوک میٹ ٹو بنانے والے کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی مشین پر غیرمعمولی محنت کی ہے اور اب وہ بہت نفاست اور باریکی سے ڈیزائن بناسکتی ہے۔

یہ مشین سفید، ڈارک، دودھ والی اور شوگرفری چاکلیٹ بھی بناسکتی ہے۔ انتہائی ہموار اور خوبصورت انداز میں اس سے چاکلیٹ کے بہترین نمونے بنائے جاسکتے ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ بار بار ان کے نئے پرنٹر خریدنے کی ضرورت نہیں رہتی بس ایک مرتبہ خریدی گئی مشین کو کئی مرتبہ اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح چوک میٹ ٹو ماحول دوست ہے اور جیب پر بھی ہلکا رہتا ہے۔


کمپنی سوئزرلینڈ کی تیارکردہ چاکلیٹ اسٹکس بطور خام مال فراہم کرتی ہے۔ اسے استعمال کے لحاظ سے اس میں مختلف اشیا کا اضافہ کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ مشین تہہ در تہہ چاکلیٹ سازی کرتی ہے اور ایک سینٹی میٹر پرت بنانے میں 15 سے 20 منٹ لگتے ہیں۔ اس طرح ایک گھنٹے میں چھوٹی چاکلیٹ کے 30 ٹکڑے تیار کئے جاسکتے ہیں۔

لیکن چاکلیٹ چھاپنے سے پہلے تمام ہدایات کا پڑھنا اور جاننا ضروری ہے۔ کمپیوٹرایڈڈ ڈیزائن (کیڈ) کی بدولت آپ کئی ڈیزائن اور اشکال کی چاکلیٹ بناسکتےہیں۔ ان میں حروف، الفاظ اور ڈیزائن شامل ہیں۔

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.