https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


یت المقدس: مسجد اقصیٰ میں جمعتہ الوداع کے موقع پر نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد نمازی زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہ رمضان کے آخری جمعے جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پر جمع ہوگئے اور باہر احاطے میں نماز ادا کی۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کریکر پھینکے جس سے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔


تشدد کا سامنا کرنے والے نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کو جوتے مارے اور کرسیاں پھینکیں اس مڈ بھیڑ میں 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 12 سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے عبادت کی ادائیگی کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالی کی اور نہتے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے بعد سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور توڑ پھوڑ کی جس کے جواب میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اس دوران کئی آفیسرز بری طرح زخمی ہوگئے۔

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.