https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


 کراچی: مائیکل وان تنقید پر سلمان بٹ کو فکسنگ کے طعنے دینے لگے، ویرات کوہلی اور ولیمسن کے موازنے پر کمنٹس نے سابق انگلش کپتان کو آگ بگولہ کردیا، سلمان کا کہنا تھا کہ جس نے ون ڈے میں ایک سنچری نہیں بنائی وہ 2 عظیم کرکٹرز میں موازنہ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ اور انگلینڈ کے سابق قائد مائیکل وان سوشل میڈیا پر آپس میں الجھ پڑے۔ وان کا کہنا تھا کہ اگر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا تعلق بھارت سے ہوتا تو انھیں دنیا کا عظیم ترین کرکٹر قرار دیا جاچکا ہوتا مگر ایسا نہیں ہے اور آپ اس بات کی تو اجازت نہیں دیں گے کہ ویرات کوہلی کو عظیم ترین کرکٹر  نہ قرار دیا جائے، اگر آپ کوہلی کے بارے میں کچھ اچھا کہتے ہیں تو آپ کو زیادہ کلکس اور لائیکس ملیں گے، آپ کے فالوورز کی تعداد بھی بڑھ جائیں گے، کین ولیمسن بھی تمام فارمیٹس میں بہترین ہیں، وہ بہت ہی پرسکون انداز میں کھیلتے ہیں۔

 
ان کے اس کمنٹ کے جواب میں اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار رہنے والے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ کوہلی کا تعلق ایسے ملک سے ہے جہاں کی آبادی بہت زیادہ ہے، اس لیے ان کے چاہنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، کوہلیکی اپنی پرفارمنس بھی شاندار اور وہ 70 انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، طویل عرصے ان کی رینکنگ پر حکمرانی رہی، اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ ان کے کسی سے موازنے کی ضرورت ہے اور ان دونوں میں موازنہ کر بھی کون رہا ہے۔
مائیکل وان، وہ انگلینڈ کے ایک ذہین کپتان ضرور تھے مگر ان کی بیٹنگ غیرمعمولی نہیں تھی، ٹیسٹ میں انھوں نے اچھا پرفارم کیا مگر ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک سنچری تک نہیں اسکور کرپائے جب آپ اوپنر ہونے کے باوجود بڑی اننگز میں ناکام رہتے ہیں تو پھر آپ کی بحث کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس کے جواب میں وان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں نے دیکھا کہ سلمان نے میرے بارے میں کچھ کہا ہے، کوئی بات نہیں، انھیں اپنی رائے دینے کا حق ہے لیکن کاش انھوں نے 2010 میں بھی اسی صاف گوئی کا مظاہرہ کیا ہوتا جب وہ میچ

   فکسر تھے، آپ یہ کہنا شاید بھول گئے کہ آپ نے ہمارے محبوب کھیل کو کرپٹ نہیں کیا یا اسی طرح کی اور کوئی بات آپ نے نہیں کی۔

 

Karachi: Michael Vaughan started mocking Salman Butt for fixing on criticism, comments comparing Virat Kohli and Williamson set the former England captain on fire, Salman said that the two great cricketers who did not score a century in ODIs I'm comparing

According to details, former Pakistan opening batsman Salman Butt and former England captain Michael Vaughan got involved on social media. "If New Zealand captain Ken Williamson had been from India, he would have been called the greatest cricketer in the world, but that's not the case and you wouldn't allow Virat Kohli to be the greatest cricketer," Vaughan said. Be that as it may, if you say something good about Kohli, you will get more clicks and likes, your followers will increase, Ken Williamson is also the best in all formats, he plays very calmly. Are

 
In response to his comment, Salman Butt, who is banned from spot-fixing, said that Kohli belongs to a country with a large population, so the number of his fans is also very high. The performances are also excellent and they have scored 70 international centuries, they have been ruling the rankings for a long time, so I don't think they need to be compared to anyone and who has been comparing the two.
Michael Vaughan, he was a brilliant England captain but his batting was not uncommon. He did well in Tests but did not score a century in ODIs when you fail in the big innings despite being the opener. Then your argument doesn't matter. In response, Van said on social media that I saw that Salman had said something about me, no matter, he has the right to give his opinion but I wish he had shown the same clear statement in 2010 when They were match fixers, you probably forgot to say that you didn't corrupt our beloved game or anything like that.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.