https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


نیویارک: بسا اوقات بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) ادویہ سے بھی قابو میں نہیں آتا۔ اب الٹراساؤنڈ کی بدولت اس نوعیت کے بلڈ پریشر کے علاج میں نمایاں کامیابی ملی ہے۔

کولمییا یونیورسٹی سے وابستہ ویگلوس کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے ماہرین نے گردے کے قریب اعصاب پر الٹراساؤنڈ کی لہریں ڈالی گئیں تو ان مریضوں کے فِشارِ خون میں کمی واقع ہوئی۔ واضح رہے کہ یہ مریض تمام دوائیں استعمال کرچکے تھے بلکہ انہیں ملا کر کھارہے تھے لیکن افاقہ نہیں ہورہا تھا۔


 
اس عمل کو رینل ڈینورویشن کہتے ہیں جس کی آزمائش کے بعد دو ماہ میں دن کا بلڈ پریشر 8 پوائنٹس تک کم ہوگیا جبکہ فرضی دوا کھانے والوں میں صرف تین فیصد کمی دیکھی گئی۔ جبکہ الٹراساؤنڈ سے رات کے وقت بلڈ پریشر میں 8.3 پوائنٹس کمی دیکھی گئی اور فرضی دوا والوں میں یہ شرح صرف 1.8 پوائنٹس ہی تھی۔


ماہرین کا اصرار ہے کہ 8 پوائنٹ بلڈ پریشر میں کمی کو طویل عرصے تک برقرار رکھا جائے تو فالج اور دل کے دورے کے خطرات کوبہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح الٹراساؤنڈ سے علاج کا طریقہ بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ طبی تحقیقات کو ریڈیئنس ایچ ٹی این ٹرائیو کا نام دیا گیا ہے جس کی تفصیلات 16 مئی کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی کانفرنس میں پیش کی گئی ہیں۔

اگرچہ یہ ابھی ایک تجرباتی معالجہ ہے جسے ایف ڈی اے نے منظور نہیں کیا ہے۔ تاہم مختلف ہسپتالوں میں اسے بطور طبی آزمائش کے پیش کیا جارہا ہے۔ اب اگلے پانچ برس تک تمام مریضوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ دنیا بھر میں 66 فیصد افراد بلڈ پریشر کو ادویہ سے کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ ایک تہائی افراد پر ادویہ کے اثرات نہیں پڑتے یا وہ کسی مضر سائیڈ افیکٹ میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں گردوں کا غیرمعمولی کردار ہوتا ہے۔ گردے خون میں پانی شامل کرتے ہیں جن کی کمی بیشی بلڈ پریشر میں کمی اور اضافے کی وجہ بنتی ہے۔ اب الٹراساؤنڈ سے گردے کو سرگرم کرکے اس کے سگنل کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس عمل میں رینل آرٹری ( گردے کی شہ رگ) میں تارکے ذریعے الٹراساؤنڈ نظام گردے تک پہنچایا جاتا ہے۔

سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ رینل ڈینرویشن کا طریقہ ہرقسم کی ادویہ کے مقابلے میں بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

 

New York: Sometimes high blood pressure is not controlled with medication. Now, thanks to ultrasound, there has been significant success in treating this type of blood pressure.

Specialists from the Vaglos College of Physicians and Surgeons at Columbia University put ultrasound waves on the nerves near the kidneys to lower their blood pressure. It should be noted that these patients had used all the medicines and were taking them together but they were not recovering.


 
This process is called renal denuclearization, after which the blood pressure of the day dropped by 8 points in two months, while those who took the fake drug showed a decrease of only 3%. Ultrasound showed an 8.3-point drop in blood pressure at night, compared to only 1.8 points for those taking fake medications.


Experts insist that maintaining an 8-point reduction in blood pressure over a long period of time can greatly reduce the risk of stroke and heart attack. Thus ultrasound treatment can be very effective. The medical investigation has been dubbed the Radiance HTN Trio, details of which were presented at a May 16 conference at the American College of Cardiology.

Although it is still an experimental treatment that has not been approved by the FDA. However, it is being offered as a medical trial in various hospitals. All patients will now be screened for the next five years. Worldwide, 66% of people manage to control their blood pressure with medication, while one-third do not have the effects of the medication or are caught in a harmful side effect.

It should be noted that the kidneys play an extraordinary role in controlling blood pressure. The kidneys add water to the blood, the deficiency of which causes a rise and fall in high blood pressure. Ultrasound can now activate the kidney and change its signal. In this process, an ultrasound system is transmitted to the kidneys through a wire in the renal artery.

Scientists claim that the method of renal degeneration can be more useful than any other type of medicine.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.