https://www.rayznewstv.com/

Share the Love


اسلام آباد: انڈس ریورسسٹم اتھارٹی نے سندھ اور پنجاب کے پانی میں اضافہ کردیا۔

اسلام آباد میں پانی کے مسئلے پر ارسا کا اجلاس ہوا جس میں پانی کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ دریاؤں میں پانی کی آمد 24 فی صد بڑھ گئی ہے، 28 مئی کو پانی کی آمد ایک لاکھ 72 ہزار تھی جو 31 مئی کو بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار ہوگئی۔ ملک میں پانی کی کمی 32 فی صد سے کم ہو کر 18 فی صد رہ گئی۔

اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ارسا نے صوبوں کے حصے میں اضافہ کر دیا۔ پنجاب کے حصے میں 18 ہزار کیوسک کا اضافہ کرتے ہوئے اس کے حصے کو 83 ہزار کیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک کر دیا گیا۔
اسی طرح سندھ کے حصے میں 35 ہزار کیوسک کا اضافہ کرتے ہوئے سندھ کا حصہ 74 ہزار کیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ 9 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ ارسا کے مطابق شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے دریاؤں کے پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چشمہ کے مقام پر ارسا کے اچھے انتظام کی وجہ سے گزشتہ دنوں ميں پانی کی کمی 8 ہزار کیوسک تک محدود رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ارسا کا پنجاب اور سندھ کوفراہم کیے جانیوالے پانی میں مزید کمی کا فیصلہ

 
ترجمان ارسا محمّد خالد ادریس رانا نے کہا ارسا صوبوں کو یقین دلاتی ہے کہ ارسا میں تمام صوبے ایک اکائی کی طرح موجود ہیں اور وہ سب مل کر پانی کے معاہدے 1991ء کے مطابق پورے انصاف کے ساتھ پانی کی تقسیم کر رہے ہیں۔

ارسا نے صوبوں سے گزارش کی کہ پانی کے استعمال کے طریقے کار کو جدید طریقوں پر استوار کریں تا کہ پانی کے ضیاع کو کم سے کم کیا جا سکے۔

ISLAMABAD: Indus River System Authority has increased water levels in Sindh and Punjab.

IRSA held a meeting in Islamabad on the issue of water in which the availability of water was reviewed. Officials said that the inflow of water in the rivers has increased by 24%, from 172,000 on May 28 to 225,000 on 31st May. The country's water shortage has dropped from 32% to 18%.

In view of this situation, Irsa increased the share of provinces. The share of Punjab was increased by 18,000 cusecs from 83,000 cusecs to 101,000 cusecs.
Similarly, the share of Sindh was increased by 35,000 cusecs from 74,000 cusecs to 190,000 cusecs. According to Irsa, the temperature is rising in the northern areas due to which the flow of river water is constantly increasing. Due to good management of Irsa at Chashma, water shortage has been limited to 8,000 cusecs in recent days.

Read also: Irsa's decision to further reduce water supply to Punjab and Sindh

 
Spokesperson of IRSA Mohammad Khalid Idrees Rana said that IRSA assures the provinces that all the provinces are present as a unit in IRSA and together they are distributing water with full justice as per the 1991 water agreement.

Irsa asked the provinces to modernize their water use practices to minimize water wastage.

Share the Love


Source
You Might Also Like
Comments By User
Add Your Comment
Your comment must be minimum 30 and maximum 200 charachters.
Your comment must be held for moderation.
If you are adding link in comment, Kindly add below link into your Blog/Website and add Verification Link. Else link will be removed from comment.