متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہر برس کتابوں کا میلہ

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہر برس کتابوں کا میلہ

644 Views
28 April 2024 1:24 PM
Average Reading Time: Less Than a Minute Read

 

 

کتابوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے اور مطالعہ کی ضرورت کو لوگوں کے ذہن میں زندہ رکھنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہر برس کتابوں کا میلہ   شارجہ انٹر نیشنل بُک فئیر کے نام سے  سجتا ہے۔شارجہ انٹرنیشنل بُک فئیر کا  آغاز  سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے  ۱۹۸۲ میں  کِیا۔اس برس اس میلے کا بیالیسواں ایڈیشن تھا،  جس کا مرکزی خیال تھا ہم کتابوں کی بات کرتے ہیں۔ اُردو  زبان کے شائقین کے لئے اس دفعہ یہ میلہ اُردو کتابوں کی نوید لے کر آیا  ۔ بزمِ اُردو دبئی کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ اِس برس اُردو ادب کی کتابوں کا ایک مخصوص اسٹال بزمِ اُردو پبلی کیشنز-گوشہ ءِ کتب، کے زیرِ اہتمام سجا اور   میلے کے 12 روز کے دورانیہ میں اُردو بولنے والوں کی توجہ کا مرکز رہا۔
شارجہ  بُک اتھارٹی کی جانب سے بزمِ اُردو پبلیکیشنز کے تحت شائع ہونے والی شاداب اُلفتؔ کی کتاب" عطر دان" کی تقریبِ رونُمائی کا موقع دیا گیا اور بزمِ اُردو دبئی نے اس تقریب کو اپنے ماہانہ بیٹھکوں کے سلسلے سے منسلک کر کے ایک بہت ہی پُروقار تقریب کا اہتمام کیا  ماہانہ بیٹھک کی سولہویں کڑی کی تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی، پہلے حصے میں کتابوں کا اجرا اور دوسرے حصے میں مشاعر ہ ترتیب دیا گیا تھا-
 تقریب میں عطر دان کے ساتھ ساتھ بزمِ اُردو کے ممبر سید سروش آصف کے شعری مجموعے "ہجرتوں کا زمانہ "کی رونُمائی اور ایک مختصر دورانیہ کے مشاعرے کا بھی اہتمام کیاگیا تھا۔شارجہ ایکسپو سینٹر کے انٹلیکچوئل ہال میں تقریب کی  نظامت کے فرائض  فرزانہ منصور نے  انجام دیے، کتب کے اجراء کی اس تقریب کے لئے مہمانوں میں ہندوستان سے تشریف لائے ہوئے مشہور و معروف شاعر محشر آفریدی کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی معروف علمی شخصیات، ڈاکٹر عاصم صباحت واسطی، سید اعجاز شاہین اور ڈاکٹر اصغر کمال شریک تھے۔
تقریب کی رونقوں میں پاکستان کے معروف علمی شخصیت اور اینکر جناب آفتاب اقبال کی آمد نے چار چاند  لگا دئیے ۔معزز مہمانوں نے کتابوں پر اپنا سیر حاصل تبصرہ کیا۔ محشر آفریدی اس تقریب کے لئے بطورِ خاص ہندوستان سے تشریف لائے تھے انہوں نے ہجرتوں کا زمانہ اور عطر دان دونوں کتابوں پہ اپنا مفصل تبصرہ پیش کیا اور سید سروش آصف اور شاداب اُلفت کی علمی کاوشوں کو بہت خوبصورت انداز سے سراہا۔ آخر میں میڈیا کی مشہور و معروف شخصیت آفتاب اقبال صاحب نے شرکائے تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے  فرمایا کہ متحدہ عرب امارات کی علم دوستی  اور کتابوں کے عظیم الشان مظاہرے نے انہیں بہت متاثر کیا  ۔ انہوں نےشارجہ کے حکمران عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کو مبارکباد  و تہنیت کا پیغام دیا۔ اُردو زبان کے فروغ کے حوالے سے بزمِ اُردو دبئی کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ وہ اپنے پروگراموں میں بزمِ اُردو کے اس جنون اور اردو کے فروغ کے لئے بزمِ اُردو کے جذبے کی  درمے و سخنے تائید کرتے رہینگے۔
 تقریب کے دوسرے حصے میں مشاعرے میں کلام کرنے والے محترمین میں شہباز شمسی، سید سروش  آصف، شاداب اُلفت، ڈاکٹر کمال اصغر ، سید اعجاز شاہین، محشر آفریدی اور ڈاکٹر عاصم صباحت واسطی  تھے۔ مشاعرے کی صدارت ا  ڈاکٹر عاصم واسطی  نے کی اور  نظامت ڈاکٹر اصغر کمال نے بخوبی انجام دی۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ہندوستان کے فلمی حلقہ کی مشہور شخصیات جناب ایم ۔ایس خان جو کیپریس واچز کے چئیرمین ہیں اور جناب سہیل خان جو بھوجپوری  فلموں کا ایک جانا پہچانا نام ہیں،شامل تھے۔
تقریب کے آخر میں ماہانہ بیٹھک کی جانب سے ثروت زہرہ  زیدی صبا نے بزمِ اُردو دبئی کی طرف سے شارجہ بُک اتھارٹی  کے شکریہ کے ساتھ ساتھ تمام معزز مہمانو ں اور شرکائے محفل کا بھی شکریہ ادا کی
ا