ادیب فرحت عباس شاہ کے اعزاز میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا
اوورسیز پاکستانی یونائیٹڈ فورم نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں نامور پاکستانی شاعر اور ادیب فرحت عباس شاہ کے اعزاز میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا ۔
مقامی شعراء کے علاوہ عمان سے محمد علی فضل نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
شائقین ادب کی ایک بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
شعراء کرام نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا اور خوب داد سمیٹی۔
مشاعرے کی صدارت پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے کی۔ جبکہ اوورسیز پاکستانی یوناٹیڈ فورم کے چیئرمین میاں منیر ھانس کے علاوہ عماد الملک شرف ایکسچینج بھی سٹیج پر موجود تھے۔
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی پوری ٹیم نے جناب فرحت عباس شاہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔
اس موقع پر چئیرمین اوورسیز پاکستانی یونائیٹڈ فورم میاں منیر ھانس نے اس موقع پر اعلان کیا کہ آب سے یونائیٹد فورم ہر سال ایک بڑے
مشاعرے کا اہتمام کرے گا۔ اور اس میں دنیا بھر سے شعراء شرکت کریں گے ۔
مختلف اداروں کی طرف سے فرحت عباس شاہ اور محمد علی فضل کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔
جناب فرحت عباس شاہ نے اپنا خوبصورت کلام سنایا تو ہال تالیوں کے شور سے گونج اٹھا - فرحت عباس شاہ نے اپنی نظمیں اور غزلیں اپنے مخصوص انداز میں سنا کر خوب داد وصول کی ۔
ایمرا کے صدر طارق ندیم شیخ اور پی ایف یو جے کے صدر خالد ملک کے علاوہ میڈیا کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مشاعرے کی نظامت چیف آرگنائزر ملک اسلم نے کی۔ اور اپنے خوبصورت اور مخصوص انداز سے شائقین کو محظوظ بھی کیا اور خوب داد وصول کی ۔
مقامی شعراء میں رانا ظہیر مشتاق، تابش زیدی ، عائشہ عاشی، مسرت عباس، ابرار عمر، عدنان منور، نصر نعیم، حسین نادر، زوہیر نواز تنولی نے اپنا کلام سنایا
Click here to Watch full video on on Youtube