UAE EMIRATES NEWS

UAE EMIRATES NEWS

227 Views
28 November 2023 11:08 AM
Average Reading Time: 5 Minutes
===UAE EMIRATES NEWS ===
Reported by Zubaida Khanum
مارگلہ فٹ بال اکیڈیمی ٹیم کا دورہ یو اے ای ۔
اس موقع پر ایک شاندار فٹبال ٹورنامنٹ پاکستان اسلامیہ ہائئر سیکنڈری اسکول شارجہ کے گراونڈ میں منعقد ہوا ۔
پاکستان کی بڑی صحافتی تنظیم ایمرا یو اے ای کے اشتراک سے ہونے والے پہلے دن کے میچ میں تین ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جن میں مارگلہ فٹبال اکیڈیمی ٹیم ۔ پاکستان اسلامک سیکنڈری سکول شارجہ کی ٹیم ۔ اور ایس اے سپورٹس کلب شارجہ کی ٹیمیں شامل تھی ۔ پاکستان اسلامک سیکنڈری سکول کے کھلاڑیو ں نے میدان مار لیا جبکہ رنر اپ مہمان ٹیم رہی ۔
قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ دبئی حسین محمد مہمان خصوصی تھے ۔
صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری ۔ صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس ۔ دانشور و علمی ادبی شخصیت ملک اسلم ۔ ڈاکٹر نور الصباح۔ فرخ سیدین ۔ عاطف گیلانی ۔ ملک عظیم و دیگر نے تقریب میں شرکت کی ۔ پاکستان سے آئے سینئر جرنلسٹس ڈاکٹر شاہد استقلال اور علی رضا خصوصی طور پر اس میچ میں شریک ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ حسین محمد قونصل جنرل نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی دیکھ کر لگتا ہےکہ وطن عزیز میں فٹبال کامستقبل روشن و تابناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور شاندار میچ کے انعقاد پر ایمرا یو اے ای کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
آخرمیں قونصل جنرل حسین محمد کے ہاتھوں کھلاڑیوں میں انعامات
مارگلہ فٹ بال اکیڈمی، اسلام آباد، پاکستان کے سی ای او جناب مطیع الرحمان
کو خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔
مارگلہ فٹ بال اکیڈمی، اسلام آباد پاکستان نے اس سپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر وہاں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ دبئی کی کاوش کو سراہا، خاص طور پر جناب کامران احمد صدیقی، ڈائریکٹر ایونٹ پلاننگ EMRA UAE
۔ ٹرافی ۔ سرٹیفکیٹس اور سوینئرز پیش کی گئی ۔
اس ایونٹ کوکامیاب بنانے میں واو کی چانب سے فرزانہ منصور زبیدہ خان چاے شاے کی اونر نور الصباح نے سپورٹ کیا اور پاکستان سےانے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی میڈل سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔