Pakistan Day Celebration At Rochdale Community Centre
گزشتہ رات راچڈیل کمیونٹی سینٹر میں یوم پاکستان کی تقریب زیر صدارت مئر راچڈیل کونسل کونسلر عاصم رشید منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مئرس عاصم رشید بھی موجود تھیں مہمان خصوصی ہیڈ آف چانسلر ی قونصلٹ جنرل مانچسٹر مسز فرحت حیدر تھیں نظامت کے فرائض غلام رسول شہزاد نے ادا کئے۔ اس تقریب میں مقامی اور گریٹر مانچسٹر سے خواتین ، بچے اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرار داد پاکستان کے متعلق بتایا گیا۔ چند معزز خواتین و حضرات نے بھی خطاب کیا۔ اس تقریب میں معزز پاکستانی شخصیات اور میڈیا افراد کو ایوارڈ۔ بی دئیے گئے۔ آخر میں ڈنر پیش کیا گیا۔ مئیر عاصم رشید گریٹر مانچسٹر کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور کمیونٹی کے ہر پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔ نہایت ہی نفیس ملنسار شخصیت ہیں۔ تقریب کی تصاویری جھلکیاں
Click here to Watch full video on on Youtube