Pakistani Overseas Global (poc) Women Wing Organised By Sayeda Zanib Conference
Pakistani Overseas Global (POC) Women wing organised Sayeda Zanib Conference on 29th July 2023 at residency of chairperson POC women wing UAE Dr. Firdous Imran.
Mrs. Basharat visiting from UK hosted the event.
The ceremony begun with recitation of Holy Quran. Dr. Firdous's son Mohammad Zayan graced the audience by reciting Surah Kausar in a graceful manner. Najmi Musarat mesmerised the audience with naat-e-Rassol-e-Maqbool (S.A.W).
Renowned singer Salma Agha read a poem.
Zubaida Khanum President POC Ajman performed the administrative duties in an excellent manner while Khaleda Bukhari
President POC provided special support in organizing the program.
Also Director International relations Rabiya Amin Dr. Amna Rabia Shiza Tahira and other POC coordinators participated organising this event.
Umrah tickets draw was won by a lucky winner and her Muharram to perform Umrah.
At the end of the program, special prayer said for United Arab Emirates and Pakistan to coordinate for the development, stability and prosperity of Pakistan and the Islamic world.
Lunger (food) was also served to the audience.
پاکستان اورسیزکمیونٹی (POC) گلوبل ومن ونگ کی جانب 29 جولائی کو ڈاکٹر فردوس عمران چیرپرسن ویمن ونگ پی او سی متحدہ عرب امارات کی رہائش گاہ پر سیدہ زینب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا -
محترمہ مسز بشارت صاحبہ نے صدارت کےفرائض سر انجام دیے وہ UKسے تشریف لائیں تھیں -
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ ڈاکٹر فردوس کے صاحبزارے محمد زیان نے انتہائ خوبصورت انداز میں سورہ کوثر کی تلاوت کر کے حاضرین کی سماعتوں کو معطر کیا - محترمہ نجمی مسرت نے بحضورسرور کونین صلی علیہ والہ وسلم نذرانہ عقیدت پیش کیا -
اس کے بعد پی اوسی کی سرکردہ شخصیت محترم اسلم سرکانی کی اہلیہ عالمہ فقیہ سرکانی نے واقعہ کربلا کے حوالے سے مختصر اور جامع خطاب کیا-
انہوں نےکہا امام حسین علیہ اسلام کی محبت ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے کیونکہ اپ صلی علیہ والہ وسلم نے اہل بیعت کی محبت کو اللہ اور اس کے رسول کی محبت اور رضا کا زریعہ بتایا ہے -
بعد ارزاں میمونہ حورب نے اہل بیعت کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا تقریب کی مہمان خصوصی عالمہ فاضلہ مقررہ فرحت ابرار صدر منہاج القران ویمن لیگ پی پی ١۴ - کورڈینیٹر شعور ویلفرفاونڈیشن نے حضرت زینب علیہ اسلام کےواقعہ کربلاکے بعد کے کردار پر انتہائی پر اثر گفتگو کی - ام المصائب حضرت زینب علیہ اسلام کی قربانیوں اور جرات وہمت کی کرب انگیز داستان سن کر ہر آنکھ اشکبار ہو گی -
فرحت ابرار نے مزید کہا کہ آج بھی یزیدیت اور حسنیت کی جنگ جاری ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی انے والی نسلوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ ہمیشہ کلمہ حق بلند کر کےحسینی کردار ادا کرتے رہیں -
معروف نوحہ خواں اور گلوکارہ سلمی آغانے اہل بیعت اطہار کی
شان میں قصیدہ خوانی کی -
محترمہ زبیدہ خانم صدر پی اوسی عجمان نے نظامت کے فرائض بہترین انداز میں سر انجام دیے - جبکہ محترمہ خالدہ بخاری صدر پی او سی ڈاریکٹر انٹرنیشنل ریلیشن رابعہ امین نے پروگرام کے انقعاد میں خصوصی تعاون کیا -
محترمہ ڈاکٹر آمنہ ربیعہ شیزہ طاہرہ اوردیگر پی اوسی کی خواتین نے بھر پور شرکت کی -
قرعہ اندازی کے زریعے خوش نصیب خاتون اور ان کے محرم کو عمرے کےٹکٹ دیے گے -
پروگرام کے آخر میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان اورعالم اسلام کی ترقی اور استحکام اور خوشحالی کے لے خصوصی دعا کی گی
آخر میں حاضرین کے لیے لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا