پاکستان کے لیجنڈ اداکار چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 85ویں سالگرہ

پاکستان کے لیجنڈ اداکار چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 85ویں سالگرہ

278 Views
27 April 2024 9:32 PM
Average Reading Time: Less Than a Minute Read

 

 

پاکستان کے لیجنڈ اداکار چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 85ویں سالگرہ 
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں منائی گئی - جس کا اہتمام پاکستان کی معروف صحافتی تنظیم ایمرا یو اے ای نے کیا تھا - 
 اس موقع پر اداکار وحیدمراد کی فلمی زندگی اور ان کی کامیابیوں کے حوالہ سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔ تقریب کی خاص بات سینئر اوورسیز پاکستانیز کو ایمرا اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے  سوینیرز پیش کئے گئے ۔ اور ان کی سوشل و ویلفیئر خدمات کو سراہا گیا ۔ اس موقع پر مقامی فنکاروں حسین حبیب ۔فریدہ خرم ۔ حسین وارثی و دیگر نے اداکار وحید مراد پر فلمائے گئے مقبول نغمے لائیو سنائے اور خوب داد و تحسین پائی ۔
ایمرا یو اے ای پریذیڈنٹ طارق ندیم نے کہا اداکار وحید مراد حقیقت سے قریب اداکاری کرنے میں ثانی نہیں رکھتے تھے ۔ گانوں کی پکچرائزیشن میں انہیں ملکہ حاصل تھا۔ ایمرا یو اے ای پاکستانی کلچر کی پروموشن میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا ۔ جنرل سیکرٹری پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری افتخار نے کہا کہ ایمرا کی جانب سے وحید مراد نائٹ ایک احسن قدم ہے اس سے نئی نسل کو ماضی کے ہیروز اور ان کی گراں قدر کامیابیوں پر فخر محسوس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سوشل سینٹر کے ہال ایمرا فنکشنز کے لئے ہر وقت دستیاب ہیں ۔ 
صدر سافٹ امیج ملک اسلم نے شرکاء کی پرزور فرمائش پر اپنا تازہ کلام پیش کیا اور بیحد  پذیرائی پائی ۔تقریب میں غلام مصطفی مغل ۔ چوہدری محمد صدیق ۔ جواد عباسی ۔ عابد چوہدری ۔ عارف منہاس ۔ عمر بلوچ ۔ فرخ سیدین ۔ مظاھر عادل ۔ وارث اجمانی ۔ مظہر جاوید ۔ فرزانہ منصور ۔ حافظ عبدالروف ۔ و دیگر خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایمرا کی جانب سے منعقدہ وحید مراد نائٹ کو معلوماتی اور تفریحی ایونٹ قرار دیا
۔

Click here to Watch full video on on Youtube
Click here to Watch full video on on Our FaceBook page