As Soon As Ramadan Begins, The Series Of Iftars And Taraweeh Prayers Begin
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی افطاریوں اور نماز تراویح کا سلسلہ شروع ہے
جس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نماز پڑھنے اور افطاری کے لیے آتے ہیں
بزرگوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی مساجد کا رخ کر رہی ہے
روزانہ کی بنیاد پر قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر مانچسٹر میں افطار کا انعقاد کیا جاتا ہے
رمضان المبارک کا مہینہ بڑی برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کے بڑے فضائل ہیں ہمیں عبادت کر کے اجر و ثواب حاصل کرنا ہے
ماہِ رمضان کے پہلے جمعہ کے موقع پہ قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر مانچسٹر میں شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ صاحبزادہ حافظ مفتی قاضی سعید الرحمن قادری البغدادی صاحب نے خطبہ جمعہ دیا -
قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر مانچسٹر میں افطاری کا بہترین انتظام کیا جاتا ہے
قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر مانچسٹر میں وقار احمد بیگ اور رضاکاروں کی جانب سے تمام اہتمام کیے جاتے ہیں