متحدہ عرب امارات میں پی او سی گلوبل نے تاریخ رقم کردی
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی کامیابیوں کا تسلسل جاری
چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید کی سربراہی میں
متحدہ عرب امارات میں پی او سی گلوبل نے تاریخ رقم کردی۔
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل نے متحدہ عرب امارات میں پی او سی گلوبل بزنس کونسل بھی لانچ کی۔
پی او سی گلوبل بزنس کونسل کے قیام کی رنگا رنگ اور پروقار تقریب دوبئی کے فائیو سٹار ہوٹل کورل میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں معروف کاروباری شخصیات، پی او سی گلوبل یو اے ای کے عہدیداران، پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس سمیت میڈیا نمائندوں اور ٹک ٹاکرز نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔
بعد ازاں چیف گیسٹ چیئرمین میاں طارق جاوید نے تقریر سے قبل پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی مسافت اور کارکردگی کی ڈاکیومینٹری دکھائی۔ جس میں انتہائی خوبصورتی کے ساتھ کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ حاضرین نے ڈاکیومنٹری دیکھنے کے بعد پرجوش انداز میں پی او سی گلوبل کی کاوشوں کو سراہا۔
میاں طارق جاوید نے پی او سی گلوبل بزنس کونسل کے قیام کا اعلان کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
میاں طارق جاوید نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بزنس کونسل نے لیگل لائسنس حاصل کر لیا ہے اب ہم قانونی طور پر آزادانہ طور پر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر سکتے ہیں۔ اس کا اعزاز پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کو جاتا ہے۔ ہمارا مقصد صرف اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہے۔
میاں طارق جاوید نے بزنس کونسل کے لیے بطور صدر چوہدری ظہیر گجر، شعلہ بیان اور بزنس بوائے وسیم خادم کو جنرل سیکرٹری ، ندیم افضل پراچہ کو فنانس سیکرٹری ، رانا شہزادہ انیس ڈائریکٹر ، بابر ہاشمی نائب صدر ، پی او سی گلوبل انٹرنیشنل افیئرز رابعہ چوہدری کو ڈائریکٹر اور اسلم سرکانی ممبر ایگزیکٹو بورڈ کے نوٹیفیکیشن جاری کیے۔
میاں طارق جاوید نے اسلم سرکانی کو اعلیٰ کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
تقریب کے اختتام پر میڈیا نمائندوں ، اینکرز، مشہور ٹک ٹاکرز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں